صدر مملکت کا خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیرپا منصوبہ بندی کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کررہی ہیں ، حاجی محمد خان لہڑی
بدھ 1 جون 2016 14:55
کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے صدر مملکت ممنون حسین کے مشترکہ پارلیمنٹ میں خطاب کو عوامی خواہشات کا آئنہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ مملکت نے اپنے خطاب میں ملکی اور عالمی مسائل وحالات کا بہترین طور پر اعادہ کرتے ہوئے امن ترقی وخوشحالی کی جن ریاستی ترجیحات کا اعلان کیا ہے وہ ہر پاکستانی کے لیے اطمینان کا باعث ہے ۔
بدھ کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سمیت تمام طبقات پر واضع کردیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن پر یقین رکھتا ہے اور ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔(جاری ہے)
صدر مملکت کے اس واضع پیغام سے پاکستان مخالف حلقوں کے منفی پروپیگنڈے نے دم توڑ دیا ہے جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر انگلی اٹھا رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے قومی ترقی کے سفر کو بہتر کرنے کے لیے جس موثر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیرپا منصوبہ بندی کے تحت اس پر کام کررہی ہیں اور صدر مملکت کی نیک خواہشات ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے راہ نما ثابت ہونگی ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صدر مملکت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان نیک نیتی اورخلوص دل سے اقدامات کررہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.