کمزور ٹائروں کا استعمال،گاڑیوں کی ناقص فٹنس اور غنودگی کی حالت میں ڈرائیونگ گرمیوں میں حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔
ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:11
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) کمزور ٹائروں کا استعمال،گاڑیوں کی ناقص فٹنس اور غنودگی کی حالت میں ڈرائیونگ گرمیوں میں حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ محفوظ سفر کے لیے ان عوامل کا تدارک ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس ایس مسرور عالم کولاچی نے اوکاڑہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موسم کی شدت کو مدّنظر رکھتے ہوئے کمزور ٹائروں ، گاڑیوں کی ناقص فٹنس اور تھکاوٹ یا نیند کی حالت میں ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم چلا رہی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں کے مالکان بوسیدہ اور گھسے ہوئے ٹائروں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے موسم گرما میں ٹائروں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ بعض اوقات جان لیوا حادثات کی وجہ بنتے ہے۔(جاری ہے)
موٹروے پولیس نے گاڑی مالکان کو تجویز کیا کہ گھسے ہوئے اور پرانے ٹائروں کی بجائے ہمیشہ معیاری ٹائروں کو ترجیح دیں اور محض چند روپوں کی بچت کی خاطر انسانی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
موٹروے پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گاڑی کی مجموعی فٹنس کا خیال رکھنا بھی ڈرائیور اور مالک کی ذمہ داری ہے خصوصاََ بریک سسٹم ، اگلی پچھلی بتیوں اور انجن کے نظام کا ٹھیک ہونا اشد ضروری ہے کیوں اَن فِٹ گاڑی حادثات کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں رکاوٹ اور فضائی آلودگی کا بھی باعث بنتی ہیایس ایس پی مسرور عالم کولاچی نے پٹرولنگ افسران سے کہا ڈرائیوروں کو بریف کریں کہ وہ مناسب آرام کے بعد گاڑی چلائیں اور تھکاوٹ اور غنودگی کی حالت میں ڈرائیونگ غفلتِ مجرمانہ ہے جو کہ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی جان ومال کے نقصان کا سبب بن سکتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.