ماہ رمضان کے دوران صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے معیشت کی ترقی مزید متاثر ہو گی، عاطف اکرام شیخ
بدھ 1 جون 2016 21:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو سحری، افطار اور نماز ترویخ کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صنعتی شعبے کیلئے تقریبا 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کی حکومتی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بہت متاثر ہوں گی اور معیشت کی ترقی پر بھی منفی اثرات مر تب ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پہلے ہی صنعتیں اپنی اصل پیداواری صلاحیت سے کم سطح پر چل رہی ہیں اور ماہ رمضان میں ان کیلئے طویل لوڈشیڈنگ سے صنعتی پیداوار میں مزید کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 14فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور صنعتی شعبے کیلئے لوڈشیڈنگ بڑھانے سے برآمدات میں مزید کمی ہو گی کیونکہ بجلی کے بغیر برآمدات کے آرڈرز پورے کرنا مشکل ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.