بچوں کو جنسی و گھریلو تشدد اوران کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،صباء صادق
بدھ 1 جون 2016 22:23
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اینڈ ویلفیئر صباء صادق نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی و گھریلو تشدد اوران کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں جو وزارت انسانی حقوق اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا اور بھکاری بچوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے تحفظ کیلئے فوجداری قانون دوسری ترمیم کے ساتھ منظور کرلیا ہے جس کو صوبائی سطح پر لاگو کر دیا گیا ہے، انہوں نے اس قانون پر عملدرآمد کیلئے چائلڈ پروٹیکشن کے کردار پر روشنی ڈالی،صباء صادق نے کہا کہ بچوں کے حقوق اورانہیں نیک و کامیاب شہری بنانے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، بعد ازاں اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں بچوں کو جنسی تشدد‘ گھریلو تشدد اوربچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بتادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.