ملامنصورکومقامی رہائشی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاگیا ‘ ایف آئی اے
تحقیقات کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ عبدللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملا ‘ مزید تحقیقات شروع
جمعرات 2 جون 2016 16:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کو نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلکہ ولی محمد کے نام سے مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ (لوکل ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ) بھی جاری کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ عبدللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمد (ملا اختر منصور) کا نام درج ہے جس کا تعلق کاکڑ قبیلے سے ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 21 مئی کو طالبان کے امیر اختر منصور اور ان کے ڈرائیور محمد اعظم بلوچستان کے علاقے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔افغان طالبان کے امیر کو 1999 میں پاکستانی دستاویزات جاری کی گئیں، جس پر ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کے دستخط موجود ہیں۔حکام نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ کے اجراء بارے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.