وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعم خان کی چیف پیسکو انوارلحق سے ملاقات
جمعرات 2 جون 2016 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعم نے جمعرات کے روز پشاور میں چیف پیسکو انوار الحق یوسفزئی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ضلع شانگلہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل کو ختم کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع شانگلہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقداما ت کئے جائیں تاکہ عوام احسن طریقے سے عبادات ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ضلع میں کم وولٹیج کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیاجائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ متعدد مقامات پر بجلی کے نئے کھمبوں پر تاریں بچھائی جائیں۔ اس موقع پر چیف پیسکو نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو ضلع شانگلہ میں بجلی کے مسائل کے مناسب حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایااور کہاکہ علاقہ کے عوام اپنے ذ ـمہ واجب الادا بجلی بلوں کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.