الخدمت کے تحت پانی کے منصوبے تیزی سے قائم کیے جا رہے ہیں ،محمد عبد الشکو ر
جمعرات 2 جون 2016 21:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پانی کے منصوبے تیزی سے قائم کیے جا رہے ہیں ،ملک بھر میں لوگوں کو صاف پا نی فراہم کرکے صحت مند معاشرے کے قیام میں اپناکردار ادا کر نا چاہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کلین واٹر پروگرام بورڈ کے ششما ہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ، صدارت سینئر نا ئب صدر الخدمت سید احسان اﷲ وقاص نے کی ۔
اجلاس میں سید راشد داؤد نیشنل ڈائریکٹر و وائس چیئر مین کلین واٹر پروگرام بورڈ،قاضی سید صدر الدین ،انچارج سندھ وبلوچستان ریجن ،راشد قریشی اور ریجنل و دیگر ذمہ داران نے شریک تھے، اس موقع پرریجنل ذمہ داران نے اپنے ریجن کی ششما ہی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،مارچ2017 کے ورلڈ واٹر ڈے کی تیاریاں ابھی سے کرنے ،ماہ اگست میں واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریٹرز کیلئے ورکشاپش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت کے واٹر پراجیکٹس مثالی ہیں انہیں مزید منظم انداز میں چلا نے کیلئے ان کی کو الٹی کو آئیڈیل بنا یا جائے ،انہوں نے تمام ذمہ داران کے جذبے اور لگن کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.