وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اورنجم احمد شاہ کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
جمعہ 3 جون 2016 16:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم شاہ نے جمعہ کے روز وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ‘فیتہ کاٹ کر انسٹی ٹیوٹ میں انجیوگرافی کا افتتاح کیا-اس موقع پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر شاہدندیم اور ایم ایس ڈاکٹر علی شاہد اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ایک ارب 24کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں -اس انسٹیٹیو ٹ میں آؤٹ ڈور گزشتہ سال شروع کردیا گیا تھا جبکہ ایمرجنسی اور انجیوگرافی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے-اور جمعہ کے روز دو مریضوں کی انجیو گرافی کی گئی-انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک امراض قلب کے علاج کے لئے انجیوپلاسٹک اور دیگر پروسیجرز بھی شروع کردئیے جائیں گے-مزید براں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر اس ہسپتال میں بائی پاس آپریشن کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے -خواجہ سلمان رفیق نے مزید نے کہاکہ وزیر آباد انسٹی ٹیو آف کارڈیالوجی کو فنکشنل کرنے میں پی آئی سی لاہور نے اہم کردار اد ا کیاہے-خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ گوجرانوالہ ڈویژن اور دیگر شہروں کے ایک کروڑ سے زائد غریب عوام کو امراض قلب کی سہولیات مفت فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.