سلیکشن کمیٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،شان مسعود،سمیع اسلم
پیر 6 جون 2016 16:05
لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے نوجوان اوپنرز شان مسعود اور سمیع اسلم کو ان کی سلیکشن پر ملک بھر سے شائقین کرکٹ اور ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے مسلسل مبارکباد کے پیغامات موصول ہور ہے ہیں۔ دونوں اوپنرز کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ ( بوٹ کیمپ) میں ہم نے سخت ٹریننگ کے بعد اپنی فٹنس کو کافی بہتر بنایا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں انگلینڈ کی طرح کی وکٹیں اور وہاں استعمال ہونے والے گیند ڈیوک سے بھی پریکٹس کی ہے۔(جاری ہے)
ٹیم نے گیارہ ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی میں تسلسل لائیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور کافی حد تک اپنی کمزوریوں پر قابو پالیا ہے اور دورہ انگلینڈ کے دوران ایک نئے بلے باز کے روپ میں آئیں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا نام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کنڈیشنز جیسی بھی ہوں ہمارا کام پرفارمنس دینا ہے اور دورہ انگلینڈ میں بہترین پرفارمنس دے کرا پنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.