کل بروز منگل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہو گی: مفتی منیب الرحمان

muhammad ali محمد علی پیر 6 جون 2016 19:50

کل بروز منگل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہو گی: مفتی منیب الرحمان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون۔2016ء) مفتی منیب الرحمان نے کل بروز منگل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی واضح شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

کراچی ،اسلام آباد میں و اضح طور پر رمضان کا چاند نظر آیا. منگل 7 جون کو پہلا روزہ ہوگا. ایک ساتھ رمضان شروع کرنے کیلیے وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر نے کوششیں کیں۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ قابل قدر کوششیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے کی گئیں جس کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :