اسٹیٹ بینک نے عوام تک نئے نوٹوں کی ترسیل کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی
منگل 7 جون 2016 14:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) عیدالفطر پر نئے نوٹ چاہئیں تو اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس پر شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ پیغام بھیجیں۔ عوام کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے آٹھ جون کو نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے اور کرارے کرارے نوٹ میٹھی عید کو اور بھی میٹھا بنا دیتے ہیں لیکن نئے نوٹوں کا حصول ہر عید پر مشکل ہو جاتا ہے۔
اسی لیے اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت اور نوٹوں کی ترسیل کو شفاف بنانے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ برانچ کوڈ لکھ کر 8877پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔(جاری ہے)
دو رمضان سے شروع ہونے والے نئے نوٹوں کا اجرا اٹھائیس رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔
جاری ہدایات کے تحت نئے نوٹوں کا فی کس کوٹہ 10روپے کی دو اور 20 روپے کی ایک گڈی ہے تاہم برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100روپے کے نوٹوں کی بھی ایک ایک گڈی حاصل کی جا سکتی ہے۔طریقہ کار
صارفین اایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر سپیس برانچ کوڈ لکھ کر 8877 پر بھیج دیں. جس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں جوابی میسج میں ایک کوڈ دیا جائے گا. اس کوڈ کو برانچ میں دکھا کر نئے نوٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں. کوئی بھی صارف صرف ایک بار ہی اس سروس کو استعمال کر سکتا ہے.8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے چارجز 2روپے علاوہ ٹیکس ہیں. صارفین کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں لاہور، کراچی یا اسلام آباد کے ڈائلنگ کوڈ کےساتھ یو اے این نمبر111008877 پر رابطہ کر سکتے ہیں. برانچ کوڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.