حکومت کی مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت

منگل 7 جون 2016 16:03

رحیم یار خان ۔ 7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء)حکومت نے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔ ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے طلباء و طالبات، اساتذہ ، تمام سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں جبکہ حکومت نے ضلعی حکومتوں کوبھی اپناکرداراداکرنے کی ہدایت کی ہے جس پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔