علی ظفر شاہ رخ اور عالیہ بھٹ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
جمعرات 9 جون 2016 12:13
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) علی ظفر فلم ”واک اینڈ ٹاک“ میں پہلی بار بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل پہلی بار فلم ”واک اینڈ ٹاک“میں جلوہ گر ہوں گے۔پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تیرے بن لادن“ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب فلم نگری کے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ فلم نگری میں جلوہ گر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم ”واک اینڈ ٹاک“میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ہدایتکارہ گوری شندے سر انجام دیں گی جب کہ پاکستانی اداکار فلم میں اہم کردار نبھائیں گے اور کنگ خان ماہر نفسیات کے روپ میں نظر آئیں گے۔(جاری ہے)
علی ظفر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی بھارت جائیں گے جب کہ فلم رواں برس ہی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی گلوکارعلی ظفر گوندا، رنویر سنگھ ، عمران خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.