22ویں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کے ارکان اب صرف ججز تک محدود نہیں رہے ٗ شیخ آفتاب احمد
جو رکن بھی آئندہ ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران موجود نہیں ہوگا وہ بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا ٗرضا ربانی
جمعرات 9 جون 2016 18:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 22ویں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کے ارکان اب صرف ججز تک محدود نہیں رہے‘ کسی بھی شعبے سے بھی لئے جاسکتے ہیں‘ وزیر قانون کمیٹی کے اجلاسوں کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔ جمعرات کو اجلا س کے دور ان میں سینیٹر عبدالقیوم کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم قوم کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے تاہم ابھی بھی بہت سی اصلاحات ہونا باقی ہیں اور اس کے لئے پارلیمانی اصلاحات کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے 18 اجلاس اب تک ہو چکے ہیں۔
اسی طرح ایک ذیلی انتخابی اصلاحات کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے کنوینئر وزیر قانون زاہد حامد ہیں۔(جاری ہے)
اس کمیٹی کے اب تک 58 اجلاس ہو چکے ہیں۔ وزیر قانون کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس کے دور ا ن چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جو رکن بھی آئندہ ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران موجود نہیں ہوگا وہ بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
جمعرات کو ایوان بالا میں رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بجٹ پر بحث کے لئے اب وقت کم رہ گیا ہے۔ جمعہ سے جن ارکان کا نام فہرست میں موجود ہوگا انہیں خطاب کے لئے بلایا جائے گا اور اگر وہ موجود نہ ہوئے یا تقریر کے لئے تیار نہ ہوئے تو پھر وہ بحث میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس سلسلے میں ارکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.