رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری
جمعرات 9 جون 2016 21:19
ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاؤنز کو ہدایت کی کہ اپنی حدود میں دن کے اوقات میں کھلنے والے ہوٹلوں کو سیل کرکے مالکان کوجیل میں ڈالا جائے ۔
۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے روزہ داروں کی سہولت کیلئے 13رمضان بازاقائم کئے ہیں جہاں لاکھوں روپے کی سبسڈی سے پھل اور سبزیوں سمیت اشیاء ضروریہ مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید اور ضلعی آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ڈی سی او نادرچٹھہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد رمضان بازاروں کا رخ کررہی ہے آٹا اور چینی کے سٹالوں پر بے پناہ رش کے باعث اضافی سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی سبسڈی سے فائد ہ اٹھائیں اور بھر پور خریداری کریں۔ ڈی سی او نے کہا کہ وہ روزانہ سبزی منڈی اور رمضان بازاروں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ مہنگی اشیاء خوردونوش کی ترسیل پہلے مرحلے پر ہی کنٹرول کی جائے ۔ نادرچٹھہ نے اجلاس میں شریک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر 10سے زائد دکانیں اور بازار چیک کرکے گراں فروشی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں تاکہ عام شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شکایات اور مسائل کی نشاندہی کیلئے سپیشل برانچ اور تھرڈ پارٹی سے خصوصی مانیٹرنگ کرائی جارہی ہے تاکہ محکموں کی کارکردگی جانچی جاسکے ۔ دریں اثناء ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ارشد کے ہمراہ شمس آباد ، مدنی چوک اور ممتاز آباد رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل سنے ۔اس موقع پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے پھل او ر سبزیوں کا معیار اور نرخ بھی مناسب ہیں ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر ٹی ایم اوز اور انچارج رمضان بازاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انتظامات مزید بہتر کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.