پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی کا نقصان امریکا کو ہوگا، سابق صدر زرداری
جمعہ 10 جون 2016 11:54
دبئی /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ڈگمگاہٹ کا شکار ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں تعطل پیدا ہوا تو امریکا کو نقصان ہوگا، پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کی کوشش سے اختلاف کھل کر سامنے آگیا ، امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرے۔ امریکی اخبار شکاگو ٹربیون میں اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کا ایک حصہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کی بظاہر وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مخلص نہیں ۔ میں امریکی سینیٹ کے ایسے ارکان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ خود پاکستان آکر دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کا مشاہدہ کریں۔(جاری ہے)
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکڑوں فوجیوں اور ہزاروں شہریوں کی قربانی دی ہے۔
دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا ہے۔ پاکستان بے دلی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا۔ پاکستان کو ضرورت کے مطابق ایف سولہ طیارے نہ دینا انتہائی نقصان دہ ہوگا۔ اس سے ہماری علاقائی اور عالمی خطرات کے خلاف کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ اس طرح ایسی قوتوں کیلئے راہیں ہموار ہوں گی جو امریکی مفادات اور اقدار کی حمایت نہیں کرتیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تعطل کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے خطے میں طاقت کا توازن اور دہشتگردی مخالف اتحاد متاثر ہوگا۔ پاکستان کیساتھ تعلقات میں تعطل آنے سے امریکا کا نقصان ہوگا۔آصف زرداری نے مزید کہاہے کہ چین پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور اس کی صلاحیتوں سے واقف ہے اور اس کی طرف سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ روس بھی چین کے نقش قدم پر ہے۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنا فرنٹ لائن کردار جاری رکھنے کیلئے تیار ہے لیکن امریکا کو بھی جنگ میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.