طائف ریاض روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ، 2زخمی

بدھ 15 جون 2016 13:55

طائف ریاض روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ، 2زخمی

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون۔2016ء) طائف ریاض روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہو گئے۔ سعووی ہلال احمر کے مطابق طائف ریاض روڈ پر وادی حفیرہ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت9افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق شام سے تھا جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔