ضلع بھر میں جاری انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری اور احترام رمضان مہم میں تیزی،گراں فروشوں پر3لاکھ50ہزار سے زائدجرمانے عائد
بدھ 15 جون 2016 15:08
رحیم یار خان۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری اور احترام رمضان مہم میں تیزی سے جاری ہے ۔
(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں گراں فروشوں کو3لاکھ50ہزار 700روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ مقررہ حد سے تجاوز ، صارفین کا استحصال اور رمضان المبارک کے تقدس کا خیال نہ رکھنے پر 7مقدمات درج کرتے ہوئے9ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عباس رضا ناصر نے 52ہزار500جرمانے اور 5 ملزمان کوپولیس کے حوالے کیا، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل بھٹی نے 65ہزار جرمانہ، اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا نے 1لاکھ62ہزار جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ نے 71ہزار200روپے جرمانہ اور 4ملزمان کے خلاف4مقدمات درج کرائے۔ ضلع بھر میں احترام رمضان، گراں فروشی وملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کا معائنہ کر نے کے لئے675کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا اور256افراد کو جرمانے و سزائیں دی گئیں۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.