دھان کی پنیری کی کا شت کیلئے صحت مند بیج استعمال کرنے کی ہدایت
بدھ 15 جون 2016 15:38
سلانوالی۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء)ز رعی ماہرین نے دھان کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ دھان کی موٹی اقسام کی کا شت شروع کردیں ۔پنیری کی کا شت کیلئے صاف ستھرا اور صحت مند بیج استعمال کریں اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدار ک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوند کش زہر ضرورلگائیں ۔
(جاری ہے)
دھا ن کی پنیری کی کدوطریقہ سے کا شت کیلئے پہلے کھیت میں ایک سے 2مرتبہ خشک ہل چلائیں اورپنیری بو نے سے 3دن پہلے کھیت کوپانی سے بھر دیں۔
پھر کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اورسہاگادیں ۔کھیت کو 10 10مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے بیج کا چھٹہ دیں۔ چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہیے۔ ا س طریقہ کا شت سے پنیری 25تا 30دن میں تیارہوجاتی ہے۔ خشک طریقہ کا شت میں زمین کو پانی د ے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اورسہاگادے کر کھیت کو کھلا چھوڑ دیں ۔کا شت سے پہلے دوہرا ہل چلا کر سہاگا دیں اورتیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.