اٹک میں 100کلومیٹر سے زائد کی رفتار سے آنے والے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 13:15

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء ) اٹک میں 100کلومیٹر سے زائد کی رفتار سے آنے والے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ، بعد ازاں شدید موسلا دار بارش کے نتیجہ میں پونے 2سو کلو میٹر پر پھیلے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں درخت زمین سے اکھڑ گئے ،سینکڑوں مکانات کی دیواریں گر گئی جبکہ 15کے قریب کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ،ضلع بھر میں سینکڑوں مقامات پر ہورڈنگ بورڈ کو بھی نقصان پہنچا ،سستا رمضان بازار میں لگایا گیا ٹینٹ کا بازار زمین بوس ہو گیا ،طوفان اور موسلا دار بارش کے نتیجہ میں دو ہفتوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا شہری موسلا دار بارش میں کھڑے ہوکر بارش کے پانی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔