وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی راشد حسین ربانی، وقار مہدی اور نجمی عالم کا میئرڈپٹی میئرکے انتخابات ملتوی کرنے پر اظہار تشویش
جمعرات 16 جون 2016 21:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی راشد حسین ربانی، وقار مہدی اور نجمی عالم نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر پوزیشنز پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دینے کے بعد اچانک اسے منسوخ کر دینے پر اپنے شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے اور اس اہم مسئلے پر خواہ مخواہ ایجی ٹیشن کی بنیاد فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اندرونی معاملات کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے جس سے صوبائی انتظامی معاملات متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ نئے اراکین کے منتخب ہونے کے بعد ہی میئر اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر پوزیشنز پر انتخابات ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جلد از جلد بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے عملی کردار کی خواہاں ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.