پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سالانہ کیلنڈر میں ایک نئے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا اضافہ
جمعرات 16 جون 2016 23:07
لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ایک نئے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا اضافہ کر لیا ہے جس کا آغاز 18 جون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں فیلڈ لائٹس میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو او جی ڈی سی کی جانب سے سپانسر کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر، جنرل منیجر او جی ڈی سی عبدالروف، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر زمان اور آرگنائزنگ سیکرٹری خواجہ جنید نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں لاہور لائینز، کراچی شارک، پشاور پینتھرز، کوئٹہ واریئر، اسلام آباد فائیٹر، اور فیصل آباد فالکنز کے نام دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ہر ٹیم 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی تاہم میچ کے لیے 10 کھلاڑیوں کے ہی نام دیئے جائیں گے۔ میدان میں ایک وقت میں پانچ کھلاڑی کھیل سکیں گے۔ روزانہ تین میچ کھیلے جائیں گے، ہر میچ 36 منٹ کا ہوگا جو تین ہاف پر مشتمل ہوگا۔
12 منٹ کے کھیل کے بعد تین منٹ کی بریک ہوا کرئے گی۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 2.5 ملیں رکھی گئی ہے۔ جس میں فاتح ٹیم کو سات لاکھ ملیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ، تیسرے نمبر کی ٹیم کو 4 لاکھ، چوتھے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ، پانچویں نمبر کی ٹیم کو دو لاکھ جبکہ آخری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اے ایچ ایف کے اجلاسوں میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی بات ہو رہی ہے جلد اس کا ورلڈ کپ کرانے کا بھی پروگرام بنایا جا رہا ہے لہذا مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کو متعارف کرایا ہے۔ جس کا مستقبل میں قومی کھیل کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے غیر ملکی ہاکی فیڈریشنز کے ساتھ بھی معاملات چل رہے ہیں۔ سوئیزر لینڈ ہاکی فیڈریشن کے حکام سے بھی ہماری ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کو انٹرنیشنل مقابلوں سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ اس موقع پر سپانسر ادارے او جی ڈی سی کے جنرل منیجر عبدالروف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کو اس کا ماضی واپس دلا نے کے لیے ہمارے ادارہ نے قومی کھیل کو سپانسر کیا ہے جلد ہمارا ادارہ اپنی ہاکی ٹیم بنا کر اس میں کھلاڑیوں کو نوکریاں بھی دے رہا ہے۔ پاکستان ہاکی کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.