پی ایچ ایف نے تیز تر ہاکی لیگ متعارف کروادی
جمعرات 16 جون 2016 23:07
لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اولمپیئن طاہر زمان نے کہا ہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ کھلاڑیوں کو جارحانہ ہاکی کھیلنا پڑے گی جس میں انہیں اپنی فزیکل فٹنس بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ امید ہے کہ تین سالوں میں پاکستان ہاکی اپنے قدموں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گی۔
ٹورنامنٹ میں روزانہ تین میچ کھیلے جائیں گے جو بعد از نماز عشاء و تراویح شروع ہوا کرینگے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ کی ہاکی میں رولز زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ ہر ٹیم چار کھلاڑی اور ایک گول کیپر پر مشتمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ ونر کو تین پوائنٹ جبکہ میچ برابر رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا جو بھی ٹیم چھ گول کرتی ہے تو اس کو ایک اضافی پوائنٹ بھی دیا جائے گا جبکہ جو ٹیم چھ گول سے ہارتی ہے تو اسے ایک منفی پوائنٹ دیا جائے گا۔
طاہر زمان کا کہنا تھا کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ہم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں جن کا تعاون ہمارے ساتھ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.