ایڈز کی 48 مریضہ ماؤں کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت
جمعہ 17 جون 2016 16:30
کراچی ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جون۔2016ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام (ایس اے سی پی ) کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، سندھ میں 48 ایڈز کی مریضہ ماؤں کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت ہوئی۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ کے مطابق گذشتہ برس ان کے پاس 48 ایڈز سے متاثرہ حاملہ خواتین رجسٹر ہوئیں تھیں جن کے ہاں ایڈز سے محفوظ بچوں کی ولادت ہوئی ہے ۔
ان میں 26خواتین سول ہسپتال کراچی اور 22 خواتین لاڑکانہ میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں اس طرح 26ایڈز سے محفوظ بچے سول ہسپتال کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ باقی 25شیخ زید لاڑکانہ ہسپتال میں پیدا ہوئے۔ فوکل پرسن گلوبل فنڈ سندھ ایڈ کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آفتاب احمد نے پاکستان سوسائٹی اور دیگر اداروں میں ایچ اے وی ایڈز کے لئے عوامی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پروگرام کے تحت ان ماؤں کو بھر پور علاج فراہم کیا گیا، اگر ماں کے خون میں ایڈز کے جراثیم کو قابو کرلیا جائے تو ایڈز سے محفوظ بچہ پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ مذکورہ بچوں کی محفوظ ولادت ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.