چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم موثر بنانے کی ہدایت

جمعہ 17 جون 2016 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء ) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران پولیو مہم وائرس کے خاتمے کیلئے تمام سرکاری افسران کو اقدامات کو تیز کرکے ہائی رسک کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم کو موثر بنانے کو ہدایت کی ہے چیف سیکرٹری نے بلوچستان کے ہائی رسک علاقوں میں پولیو مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وائرس کو ختم کرنے کے قریب ہیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں مہم کے دوران ہدف حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اجلاس میں ای او سی بلوچستان کو آرڈیینٹر ڈاکٹر سیدسیف الرحمان ،کمشنر کوئٹہ اور تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے آفیشلز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پولیو ایمرجنسی سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹرسید سیف الرحمان نے شرکا کو آگاہ کیا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ گزشتہ نو مہم کے دوران ہم نے پورے بلوچستان میں 84فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے اس کا سہرا ضلعی انتظامیہ ،ضلعی ہیلتھ آفیسرز اور دوسرے افسران کو جاتا ہے جنہوں نے موئثر کام کیا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ دفعہ کہ پاکستان انوائرمنٹل سیمپلز مثبت آئے ہیں جو ہماری بڑی کامیابی ہے پورے پاکستان میں پولیو کے گیارہ کیسز سامنے آئے جبکہ بلوچستان سے صرف ایک کیس سامنے آیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ بلاک کے تین اضلاع میں آنیوالے انسداد پولیو مہم کے دوران مستقل اسٹاف بھرتی کرینگے جو اس وائرس کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ای او سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ مائیکرو پلاننگ اور مائیکرو سینسز کے ذریعے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو موئثر بنایا جائیگا تاکہ وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ہائی ٹرانسمیشن پولیو مہم جولائی کے آخر میں کوئٹہ بلاک میں شروع کی جائیگی۔

تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسرز کو مہم کی کامیابی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس میں ٹیم کی انفارمیشن ،اس کی پرفارمنس اور مطلوبہ علاقوں میں رسائی کی معلومات شامل ہیں ۔ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا گزشتہ نو مہموں کے دوران ،کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ ،اور پشین جو ہائی رسک علاقے ہیں میں نتائج مثبت رہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی اہداف کو حاصل کرنا ہوگا چیف سیکرٹری نے پشین کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ یارو تحصیل میں مہم کو کامیاب بنائیں ۔