صومالیہ میں لڑائی کے لیے بھرتی کیے گئے بچوں کی تعداد پانچ ہزار ہو سکتی ہے۔یونیسف
میاں محمد ندیم ہفتہ 18 جون 2016 11:26
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جون۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارہ براہ اطفال کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ صومالیہ میں لڑائی کے لیے بھرتی کیے گئے بچوں کی تعداد پانچ ہزار ہو سکتی ہے۔"یونیسف" کی کمیونیکیشن چیف سوسانا پرائس نے بتایا کہ بچوں کو لڑائی کے لیے بھرتی کرنا اور انھیں فوج کے طور پر استعمال کرنے کے جمع کیے گئے اعدادوشمار حیرت انگیز طور پر کافی زیادہ ہیں۔
یہ ایک بہت ہی زیادہ پریشان کن صورتحال ہے دراصل پانچ ہزار بچے ہوں گے فوج میں شامل ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ الشباب بچوں کو بھرتی کرنے کی مہم چلانے میں ملوث رہا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ بعض اوقات پیسے یا خوراک بھی دے رہے ہوں۔ بے گھر افراد کے کیمپ ان لوگوں کے لیے آسان ہدف ہے۔(جاری ہے)
ماضی میں یونیسف کے اندازاوں کے مطابق لڑائی کے لیے بھرتی کیے گئے بچوں کی تعداد دو سے تین ہزار کے درمیان تھی اور ان میں سے بعض نو سال کے کم سن بھی شامل تھے اور یہ بچے صومالی مسلح افواج میں شامل تھے۔
یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب براعظم افریقہ میں بچوں کو دن منایا گیا جس کا اس بار موضوع افریقہ میں تنازع اور بحران: بچوں کے تمام حقوق کا تحفظ تھا۔صومالیہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق یونیسف کے میثاق کی توثیق بھی کر رکھی ہے۔اس توثیق کا مطلب یہ ہے کہ صومالی بچوں کو اب قانونی طور پر حقوق حاصل ہیں جن کے تحت حکومت کو ان پر عملدرآمد کے لیے لائحہ عمل وضع کرنا ہے۔سوسانا پرائس نے صومالیہ کے رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ترجیح دیں اور ان بچوں کے لیے محفوظ ماحول وضع کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.