دارلحکومت ریاض میں پانچ سال کے عرصے میں 61,321گاڑیاں چوری ہوئیں: نائف صالح
ہفتہ 18 جون 2016 15:49
ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): نائف عرب یونیورسٹی فار سکیورٹی سائنس کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض میں 2010سے لیکر 2015کے عرصے میں تقریباََ 61,321گاڑیاں چوری ہوئیں۔ گاڑی چوری ہونے کے واقعات میں ہر سال اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ یونیورسٹی کے تحقیق کار نائف صالح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاض شہر میں 882,00 ہاوسنگ یونٹس ہیں، جن میں سے 725,000صرف اندرون شہر میں واقع ہے۔
ریاض شہر کی آبادی جو 1931میں صرف 26000تھی اب بڑھ کر لاکھوں میں ہوگئی ہے۔ بھاری جرمانوں اور سزاوں کے باوجود گاڑی چوری کے واقعات میں کمی نہیں آسکی ۔صرف 2014میں 9000گاڑیاں چوری ہوئی تھیں، جن میں سے 4200گاڑیاں مالکان کوواپس مل گئی تھیں۔ جبکہ 2015میں یہ تعداد بڑھ کر 20,136ہو گئی تھی۔(جاری ہے)
اسی کے مقابلے میں مکہ میں 2881اور دمام میں 13,25گاڑیاں چوری ہوئی۔ ریاض شہر میں زیادہ تر گاڑیاں رات کے اوقات میں چوری کی گئیں۔
ایسے اوقات میں شہریوں کی زیادہ توجہ نہیں ہو تی۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ کر نے ،سروس لینز پر مزید کیمرے نصب کرنے ،اور خفیہ نگرانی بڑھانے سے گاڑی چوری کی وارداتوں پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.