کشمیر میں تشدد ترک کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، راجناتھ سنگھ
منگل 21 جون 2016 13:03
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر ہو یا شمال مشرقی ریاستیں بندوق کا راستہ ترک کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دراندازی اب آسان نہیں رہی اور نہ ہی اب کشمیر میں کوئی تشدد کا خریدار رہا ہے جس کے باعث دراندازی کے واقعات میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تشدد کا راستہ ترک کرنے والوں کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔
اور اس ضمن میں مرکزی حکومت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ نکسلواوہو یاپھر ملک کے کسی بھی حصے میں بندوق بردار سرگرم ہوں جب تک وہ تشدد کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی لیکن اگر وہ تشدد کا راستہ ترک کریں گے تو یقینی طور پر ان کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پردراندازی اب آسان نہیں رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے تشدد کے واقعات اور دراندازی کی وارداتوں میں بھی کمی آئی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیرمیں دراندازی کے واقعات میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پھر بھی تشدد کا گراف کم کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں ہو یا پھر جموں و کشمیر تشدد پھیلانے والوں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں رہی ہے لہذا انہیں قومی دھارے میں شامل ہوکر بات چیت کے لئے آگے آنا ہو گا اور تشدد و بندوق کو ہمیشہ کے لئے خیبرباد کہنا ہو گا ۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی انتہائی سطح پرچوکس ہے اور کنٹرول لائن پر دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے بھی جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں کو ہر ممکن سطح پر جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دراندازی کو روکا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.