چین میں ہلاکتوں کے بعد موسلادھار بارش کے انتباہ کی تجدید

منگل 21 جون 2016 15:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) موسمیاتی حکام نے منگل کو کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جنوبی چین میں موسلادھار بارشوں کے کے بارے میں زرد انتباہ برقرار رہے گا ، کئی روز کے طوفانوں کے بعد 22افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی مرکز موسمیات (ا ین اایم سی ) کے مطابق منگل کو بعددوپہر دوبجے سے بدھ تک جیانگ سو ، انہوئی اورہوبائی سمیت دریائے یانگٹ ژی کے ساتھ وسیع علاقے بھر میں طوفان بادوباراں کی توقع ہے ، جیانگ سو اور انہوئی کے بعض حصو ں میں آئندہ چوبیس گھٹنوں میں 150ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے ۔

این ایم سی کے مطابق جنوب مغرب میں تبت ، ینان ، سچوان اور چونگ چنگ اور شمال مشرق میں ہیلانگ جیانگ میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے ،مرکز نے مقامی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب اور یا لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ سرکاری فلڈ کنٹرول و خشک سالی ریلیف کے ہیڈ کوارٹر نے گذشتہ روز کہا کہک ہفتے کے بعد سے جنوبی چین میں طوفانی اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے 22افراد ہلاک اور 15لاپتہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :