امریکا،داعش سے تعلق ثابت ہونے پر دوافرادمجر م قرار
بدھ 22 جون 2016 12:23
کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو افراد کو شدت پسند تنظیم داعش کو مادی حمایت فراہم کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے نادر الھزایل اور مہند بداوی کو دو ہفتے کی سماعت کے بعد مجرم قرار دیا۔خیال رہے کہ دونوں افراد کو گذشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب الھزایل نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے ارادے سے لاس اینجلس سے ترکی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی۔
بداوی نے الھزایل کے لیے استنبول کے راستے اسرائیل کے لیے ایک طرفہ ٹکٹ خریدا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے اٹارنی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا کہ کیلیفورنیا کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر ’ شہیدوں کے طور پر مرنے کی خواہش کا اظہار‘ کیا تھا۔(جاری ہے)
پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں بظاہر بداوی کے فیس بک اکاوٴنٹ سے کی جانے والی پوسٹز کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں جن میں انھوں نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کا ارارہ ظاہر کیا تھا۔
حکام کے مطابق الھزایل کے فیس بک اکاوٴنٹ کی پروفائل پکچر میں دولتِ اسلامیہ کا جھنڈا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق الھزایل اور بداوی نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں انھیں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیعت اور شدت پسند گروپ میں شامل ہونے کے لیے شام کا سفر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔الھزایل کو ان کے ذاتی بینک اکاوٴنٹس میں چوری شدہ چیک جمع کروانے اور پھر اورینج کاوٴنٹی کی مختلف شاخوں میں نقد رقم نکلوانے کے لیے بینک فراڈ کی 26 دفعات کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق چوری شدہ نقد رقم سے الھزایل کے شام کے سفر کی مالی مدد کا ارارہ ظاہر کیا گیا تھا۔الھزایل کو 19 جب کہ بداوی کو 26 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.