ٹوکیو ،شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی ، ہانگ کانگ میں مندی

پیر 27 جون 2016 11:44

ٹوکیو ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ حصص بازار میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 2.36 فیصد یا 351.35 پوائنٹس کے اضافے سے 15304.371 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس میں 1.01 فیصد اضافہ ہوا۔ شنگھائی حصص بازار میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.13 فیصد یا 32.25 پوائنٹس کے اضافے سے 2886.54 پوائنٹس ہو گیا تاہم ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور ہینگ سینگ انڈیکس 0.44 فیصد یا 89.96 پوائنٹس کی کمی سے 20169.17 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

متعلقہ عنوان :