الخدمت کے تحت سندھ میں فلاحی سرگرمیوں سے سالانہ 4لاکھ افرادمستفید ہورہے ہیں،ڈاکٹر سید تبسم جعفری
پیر 27 جون 2016 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ کے تحت اندرون سندھ کے تمام اضلاع بشمول تھر پارکر میں فلاحی سرگرمیوں سے سالانہ 4لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں،330یتامیٰ کی کفالت کی جارہی ہے،اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے مقامی ہال میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
اس موقع پر صوبائی نائب صدر سید محمد یونس ، ڈائیریکٹر میڈیا ریلیشز کنور راشد مکرم ، ڈائیریکٹر ہیلتھ مقصود خان ، ڈائیریکٹر ایجوکیشن کامران شاہ ، ڈائیریکٹر کلین واٹر عمر فاروق اورجماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمے دار بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت سندھ کے تحت اندرون سندھ میں اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔
گزشتہ سال سماجی خدمات کے تحت رمضان راشن ،قربانی فی سبیل اللہ کاگوشت، ونٹر پیکج، وہیل چیئر،تعمیر مرمت ومساجد، افطار پروگرام، جہز سپورٹ، سلائی مشین ،اقلیتیوں کے لیے تحائف وغیرہ سے 14727خاندان مسفید ہوئے۔10اضلاع میں 250یتامیٰ کی کفالت کی گئی۔تھر پارکر سمیت متعدد اضلاع میں 20چھوٹے ہینڈ پمپ، 200کمیونٹی ہینڈ پمپ،180کنوئیں،6واٹر فلٹریشن پلانٹ، ایک ٹیوب ویل ،16 سولر سبمرسبل پمپ، 6الیکٹرک سبمرسبل پمپ کی تنصیب کی گئی جن سے 33ہزار افراد سے زائد افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت 1اسپتال،6میڈیکل سینٹر،15کلینک،4ڈائیگنوسٹک سینٹر،6کلیکشن پوائنٹ،1مدر چائلڈہیلتھ کیئر سینٹر،24مفت طبی کیمپوں اور 40ایمبولینس سے3لاکھ 53ہزار افراد مستفید ہوئے۔شعبہ تعلیم کے تحت 16چونرا اسکول،ایک ہاسٹل،67تعلیمی اسکالر شپ،555طلبہ کو تعلیمی اشیا کی فراہم کی گئیں،مجموعی طورپر 1074طلبہ و طالبات مستفید ہوئے۔82ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے 30لاکھ روپے بلا سود قرض فراہم کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بارش و سیلاب سے متاثرہ 11مقامات پر 1950 افراد کو طبی اداد ،18010افراد کو تیار کھانا،875خاندانوں میں خشک راشن،175فیملی پیکج تقسیم کیے گئے اس طرح گزشتہ سال مجموعی طورپر 4لاکھ 35ہزار افراد کے لیے فلاحی سرگرمیوں پر 14کروڑ 23لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔اس موقعے پرسید محمد یونس نے کہا کہ اہلیان کراچی اندرون سندھ کے پسماندہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آگے آئیں ،الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی، انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارا ہدف یتامیٰ کی کفالت اور آغوش سینٹر کی تعمیر ، بلا سود قرض کا اجرا، فراہمی آب کے منصوبوں کو وسعت دینا شامل ہے۔رمضان راشن تقسیم اور افطار کاسلسلہ جاری ہے ، مخیر حضرات سے اسلسلے میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل ہے۔کنور راشد مکرم نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ میں سال کے 12ماہ عوامی فلاحی سرگرمیوں مصروف رہتی ہے ،صحافی بھائی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس کار خیر کی ان سرگرمیوں کو اجاگر کرکے اپنا حصہ ملائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.