کراچی میں بد امنی،امریکا کی اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
امریکی شہری کراچی میں شاپنگ مالز اور دیگر پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں، امریکی قونصل خانہ
منگل 28 جون 2016 11:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) امریکا نے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ۔
(جاری ہے)
کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز اور پر ہجوم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لئے امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو جب کہ امریکی قونصل خانے کے ملازمین اضافی طور پر محتاط رہیں۔
امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 4 جون 2016 کو امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کے سفر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جو اب بھی نافذالعمل ہے، اس لئے امریکی شہری پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.