سوشل میڈیا ‘میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ آفریدی موضوع بحث بن گئے
منگل 28 جون 2016 12:19
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) اسٹار ارجنٹائنی فٹبالر بین الاقوامی مقابلوں کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگئے،ان میں سے کئی افراد کا خیال تھا کہ میسی کو شاہد آفریدی سے سبق لیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔برطانوی میڈیاکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص نے ازراہ مذاق لکھا ”جب رپورٹر نے میسی سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے تو میسی نے جواب دیا میں شاہد آفریدی نہیں ہوں“ کئی دیگر نے بھی اس حوالے سے مزاحیہ ٹویٹس کیں۔
ایک شخص نے شاہد آفریدی کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میسی، یہ شاہد آفریدی ہیں۔ یہ ہر سال ریٹائرمنٹ لیتے ہیں اور ہر سال واپس آ جاتے ہیں۔ آپ بھی ان سے سبق لو اور پلیز واپس آ جاوٴ۔(جاری ہے)
‘ایک شخص نے لکھا کہ میسی کی واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں۔جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے فرینڈ ریکویسٹ مسترد کر دی ہے۔
ایک دوسرے شخص نے لکھا کہ کسی بھی کھیل کے میدان میں جب بھی کوئی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتاہے شاہد آفریدی ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ سچن ٹنڈولکر براہ مہربانی میسی سے بات کریں،انھیں بتائیے کہ کیریئر کے 20 سال اور 6 عالمی کپ کے بعد ٹرافی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ایک بار ٹینس کھلاڑی ماریا شراپووا نے سچن ٹنڈولکر کے بارے میں کہا تھا وہ انھیں نہیں جانتیں۔ اس پر طنز کرتے ہوئے لکھاگیا کہ ماریا شراپووا کو معلوم ہے کہ میسی کون ہیں؟‘ایک شخص نے کہاکہ ہار ہو یا جیت۔ میسی دنیا کے سب سے بہتر پلیئر تھے، ہیں اور رہیں گے۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں مسلسل دوسری مرتبہ چلی کے ہاتھوں شکست پر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے بین االاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.