سپریم کورٹ کا واپڈا ہاوسنگ سوسائٹی ملتان میں خورد برد کیس میں نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:30
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے واپڈا ہاوسنگ سوسائٹی ملتان میں خورد برد سے متعلق کیس میں نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے واپڈا ہاﺅسنگ سوسائٹی ملتان میں خوربرد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ سوسائٹی کے رجسٹرار کا بیان ریکارڈ نہیں کیا تو چکر کیوں دیتے رہے ؟ پوچھتے کچھ ہیں بتایا کچھ جاتا ہے ، تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آئندہ غلط بیانی کی نیب کے دفتر نہیں جا سکو گے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم سعید احمد نے سوسائٹی کے رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنا کر فروخت کیا ، پلاٹس کے تبادلوں میں ایک ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ، ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔ نیب کے افسران ریاست کے ذمہ دار افسر ہیں -معززعدالت نے کہا کہ نیب کے تفتیشی عدالت میں چکر بازیاں کرتے ہیں ، آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ پراسیکیوٹر جنرل خود پیش ہوں۔ مقدمے کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.