مہمند ایجنسی ‘لیٹکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داریاں اور شدت پسندوں کی نشاندہی نہ کرنے پر دو قبیلوں کی تمام مراعات بند کر دیں
منگل 28 جون 2016 13:13
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء)قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے اور شدت پسندوں کی نشاندہی نہ کرنے پر دو قبیلوں کی تمام مراعات بند کر دی ہیں۔حکام کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ میں قاسم خیل قبیلے کے دو اقوام کڈو کور اور بھائی کور قبائل کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پر پابندی عائد کردی ہے ‘ فصلوں کی کاشت اور کٹائی پر بھی پابندی کا فیصلہ کیاگیا یہ فیصلہ تحصیل یکہ غنڈ میں پولیٹکل انتظامیہ اور قاسم خیل قبیلے کے درمیان ہونے والے ایک جرگہ میں ہوا جس میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نوید اکبر سمیت دیگر عہدیداروں اور قاسم خیل قبلیے کے مشران نے شرکت کی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نوید اکبر نے بتایا کہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے ذمہ داری ان لوگوں کی بنتی ہے کہ وہ شدت پسند اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں ‘ قاسم خیل قبیلے نے ایف سی آر قانون کے تحت اپنی اجتماعی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں اور تین ہفتے قبل دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث مجرمان کی نہ تو نشاندہی کی اور نہ ہی انھیں انتظامیہ کے حوالے کیا اس وجہ سے ان پر یہ پابندیاں عائد کی گئیں۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو انتظامیہ کے حوالے کیاجائے تو یہ پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.