’’واکنگ ایمبیسڈر زآف پاکستان‘‘ کا لندن میں مصروف دن
وزیر اعلی محمد شہباز شریف پروگرام کے تحت یورپی ممالک کا دورہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبا کے مختلف اداروں کے دورے طلبا بوندا باندی کے دوران وال تھیم فاریسٹ لندن کاسحر دیکھ کر مبہوت رہ گئے ،ٹرین کے ذریعے گلاسکو روانگی
منگل 28 جون 2016 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت یورپی ممالک کا دورہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبا ’’واکنگ ایمبسڈر آف پاکستان ‘‘نے لندن میں مصروف دن گزارا،لند ن سکول آف اکنامکس کے پیرش ہال پہنچنے پر ادارے کے نمائندے ویل پیئر نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور تفصیلی بریفنگ دی ۔
ویل پیئر نے کہا کہ لندن سکول آف اکنامکس کے 70فیصد تعلیمی ڈسپلن پولیٹیکل سائنس سے تعلق رکھتے ہیں -جہاں انڈر گرایجویٹ طلبا کے لئے 39اور گرایجویٹ طلبا کے لئے 170پروگرام پڑھائے جاتے ہیں ۔لندن سکول آف اکنامکس میں 150قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں ۔عالمی سطح پر بہت سے معروف شخصیات کو لندن سکول آف اکنامکس کے طالبعلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے -طلبا نے مختلف شعبہ جات،شیخ زید تھیٹر اور گریٹ شاہ لائبریری کا دورہ بھی کیا -پوزیشن ہولڈر طلبا نے معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی لندن کے دفتر کا دورہ بھی کیا -بی بی سی لندن کی آٹھ منزلہ پر شکوہ بلڈنگ دیکھنے والے کو مبہوت کردیتی ہے -معروف براڈ کاسٹر شفیع نقی نے نئے طلبا کو تفصیلی بریفنگ دی -وفد نے یونیورسٹی کالج لندن کا دورہ بھی کیا جہاں ڈاکٹر آروند ویپا نے طلبا کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ گراہم بیل ،مہاتما گاندھی سمیت متعدد معروف شخصیات یو سی ایل سے اکتساب علم کر چکی ہیں -پی ایچ ڈی کی طلبہ شائستہ علی نے بتایا کہ ان کی ریسرچ کا محور کینسر سے نمٹنے کے لئے مالیکیولر ،کیمسٹری اور میتھی میٹکس ہے انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ میتھی میٹکس سکینڈ کلاس سبجیکٹ ہے -پاکستانی وفد نے یو سی ایل میں زیر تعلیم ریاض احمد اور دیگر طلبا سے ریاضی کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا -طلبا کے وفد نے برطانوی سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا جہاں سپریم کورٹ کے منتظمین نے طلبا کو برطانوی نظام عدل کے بارے میں آگاہ کیا-پوزیشن ہولڈر طلبا نے مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے دیکھنے میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا جہاں طلبانے اپنی پسندیدہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنائیں -مادام تساؤ میوزیم کی خاص بات کرکٹ ،فٹ بال اور ٹینس وغیرہ کے کھلاڑیوں کے گیم ایکشن میں موجود مجسمے بھی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.