میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ومستحکم ہونگے، سینیٹر پرویز رشید
پاکستان ایران کی مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور ورثہ ہے جو دونوں کو دوستی ،بھائی چارے کے تعلق میں جوڑے ہوئے ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کی ایرانی سفیر سے گفتگو
منگل 28 جون 2016 20:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست تصور کرتا ہے، میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کی ایک مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور ورثہ ہے جو دونوں ممالک کو دوستی اور بھائی چارے کے تعلق میں جوڑے ہوئے ہے۔
منگل کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بہتر آگاہی فروغ پا سکے۔
سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔ ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید اور ایران کے سفیر نے میڈیا، اطلاعات اور کلچر کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر اور ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.