پاکستانی برآمد کنندگان کو برطانیہ کے یورپی اتحاد سے علیحدگی کے بارے میں خدشات ہیں ٗ لندن سے وضاحت طلب کی ہے ٗخرم دستگیر
مستقبل قریب میں ریفرینڈم کے فیصلے کا پاکستان پر اقتصادی اثر ہونے کا امکان نہیں ہے ٗ وزیر تجارت کا انٹرویو
منگل 28 جون 2016 21:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو برطانیہ کے یورپی اتحاد سے علیحدگی کے بارے میں خدشات ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں لندن سے وضاحت طلب کی ہے۔بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ریفرینڈم کے فیصلے کا پاکستان پر اقتصادی اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی اتحاد کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی جو سہولت دی گئی تھی وہ جاری رہے گی کیونکہ برطانیہ کے یورپ سے الگ ہونے میں دو سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ہم نے اپنے ایکسپورٹروں سے کہا ہے کہ جب تک یہ عمل (علیحدگی کا) آگے نہیں بڑھتا، فی الوقت جی ایس پی پلس جاری رہے گا۔ زیرو ریٹنگ بدستور جاری رہے گی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ چونکہ برطانیہ میں سیاسی ابہام بھی ہے اس لیے برطانوی ٹریڈ آفس سے واضح جواب موصول نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات سے متعلق ایک جامع تجزیے کا اہتمام بھی کرے گی۔خرم دستگیر نے کہاکہ جو بات ان کیلئے سب سے زیادہ قابل تشویش ہے وہ یہ ہے کہ پاؤنڈ سٹرلنگ کی قدر میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ اس سے برطانیہ سے امپورٹ کرنے والوں کے لیے مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اب پاکستان سمیت پوری دنیا برطانیہ کے لیے قدرے مہنگی ہوگئی ۔ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کا کتنا فائدہ اٹھایا ہے خرم دستگیر نے کہا کہ اپنی صلاحیت کے مطابق اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ 2013 کے مقابلے میں اب یورپ کی پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اندازاً دو ارب یورو بنتے ہیں۔ یہ ایک صحت مند اضافہ تھاامیگریشن سے متعلق کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم نے امیگریشن کے خلاف جذبات ابھارے ہیں ابھی یہ سب قبل از وقت ہے لیکن برطانیہ میں مقیم لوگ بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہیں ٗجب نئے وزیر اعظم آئیں گے اور اپنے پروگرام کی وضاحت کریں گے تو صورت حال واضح ہوگی ورنہ یہ تعصب والا ماحول بنا ہوا ہے، جو درست نہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.