حکومت جرائم کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد آغاز کرے گی ‘ انجینئر بلیغ الرحمن
بدھ 29 جون 2016 13:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جرائم کی روک تھام کے لئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد آغاز کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے جولائی سے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کیا جائے گا جس کے ذریعے ہر ایک خاندان کے ارکان کی نادرا سے تصدیق کی جاسکے گی۔
انھوں نے کہا کہ کسی عسکری تنظیم کو کسی دوسرے نام کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو اس کا سہولت کار بننے نہیں دیا جائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو دہشتگردی زور پر تھی تاہم آج حکومت کے موثر اقدامات اور ہمارے اداروں کی محنت سے پہلے سے حالات کافی بہتر ہیں اور دہشتگرد راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.