باپ سے کہا تھا صرف پاس کروادیں ‘انہوں نے ٹاپ ہی کروادیا:بھارتی طالبہ کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 13:56

باپ سے کہا تھا صرف پاس کروادیں ‘انہوں نے ٹاپ ہی کروادیا:بھارتی طالبہ ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی طالبہ روبی رائے نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ امتحانات میں ٹاپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، اس کے برعکس وہ صرف پاس ہونا چاہتی تھی-انہوں نے کہا کہ میں نے تو پاپا سے کہا تھا پاس کروا دیں، انہوں نے ٹاپ ہی کروا دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل روبی رائے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک سیدھی سادی دیہاتی لڑکی ہے۔

اسے نہیں معلوم کہ بارہویں کہ امتحانات میں اس نے کیسے اول پوزیشن حاصل کر لی۔ اب روبی رائے کو امتحانات میں نقل مارنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ روبی رائے کو جیل بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے امتحانی نظام ہی ایسا بنانا چاہیے جس میں طالب علموں کو سزا دینے کی بجائے ان کا احتساب ہو۔

متعلقہ عنوان :