لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے مٹی کا تودہ گرگیا ‘ دیر چترال روڈ زیارت سٹاپ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند
بدھ 29 جون 2016 13:59
لواری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے مٹی کا تودہ گرگیا جس کے باعث دیر چترال روڈ زیارت سٹاپ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ‘ مٹی اور برف کے ملبے میں چار گاڑیاں بھی بہہ گئیں ، دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
اطلاعا ت کے مطابق لواری ٹاپ پر آسمانی بجلی گرنے سے مٹی اور برف کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں ٹنل کے دونوں اطراف میں دیر چترال روڈ بلاک ہوگیا ‘ چار گاڑیاں ملبے اور سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں جس میں دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا جس کے بعد روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔ دیر والی سائیڈ پر سڑک کو کھول دیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک چترال کی طرف بلاک سڑک کو کھولنے کا کام جاری تھا ‘ روڈ کی بندش کے باعث چترال سے دیر اور پشاور آنے اور جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیںمزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.