کمشنر لاہور ڈویژن کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار
بدھ 29 جون 2016 17:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے دوران تعمیراتی کام والے علاقوں سے جلد نکاسی آب ممکن بنانے کے لئے تمام ضروری اقداما ت کئے جائیں اور منصوبے کے زیر زمین حصے پر اس مقصد کے لئے خصوصی توجہ دی جائے ، تعمیراتی کام کے لئے طے شدہ سیفٹی سٹینڈرڈز کی سختی سے پابندی کی جائے اور حفاظتی تدابیر پر نہ صرف سختی سے عمل درآمد کیا جائے بلکہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے ۔
وہ گزشتہ روزاورنج لائن منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کا36فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا41فیصد ‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا34.5فیصد ‘پیکیج تھری سٹیبلینگ یارڈ کا31فیصد جبکہ پیکیج فور ڈپو کی تعمیر کا.8 29فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اسے شیڈول کے مطابق سال رواں کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ریلوے کی طرف سے جی ٹی روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے بالمقابل سب سٹیشن کی تعمیر کے لئے اراضی کا قبضہ دو روز میں ایل ڈ ی اے کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ پیکج ون کے مختلف سیکشنز پر تعمیراتی کمپنی ڈیرہ گجراں سے یو ای ٹی تک مختلف مقامات پر سڑکیں دوبارہ تعمیر کر رہی ہے ۔ باغبانپورہ ‘ اسلام پارک ‘سلامت پورہ اور یو ای ٹی سمیت اہم سیکشنز پر نئے سرے سے سڑکوں کی تعمیر تسلی بخش طور پر جاری ہے ۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلق محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.