چند روپوں کی لالچ میں قوم کے مستقبل سے کھیلنے والے سخت قانونی کارروائی کے مستحق ہیں‘شہبازشریف
پرچہ آؤٹ کرنا ایک جرم ہے، آئندہ ایسا واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 29 جون 2016 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہونے کے حوالے سے ذمہ دار افراد کے خلاف عمل میں لائی جانے والی قانونی کارروائی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی پر آر پی او سرگودھا اور ان کی دیگر ٹیم کو شاباش دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں پرچے کے آؤٹ ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ چند روپوں کی لالچ میں قوم کے مستقبل سے کھیلنے والے سخت قانونی کارروائی کے مستحق ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے متعلقہ وزراء اور سیکرٹری صاحبان سے استفسار کیا کہ تعلیمی بورڈز اور امتحانی نظام کو مکمل طو رپر کمپیوٹرائزڈ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
انہو ں نے کہا کہ پرچہ آؤٹ کرنا ایک جرم ہے۔تعلیمی بورڈز اور امتحانی نظام کو سوفیصد خامیوں سے پاک ہونا چاہیئے اور آئندہ پرچہ آؤٹ ہونے کا واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، ذکیہ شاہنواز، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی جبکہ خصوصی کمیٹی کے سربراہ آر پی او سرگودھا اپنے دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.