خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا ہے، وہ یہاں بلاخوف و خطر رہ سکتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 12:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : پختون رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو بھی افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ انہوں نے براہ راست کہا کہ خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا ہے اور وہ یہاں بلا خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخواہ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر افغان مہاجرین کو پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی ہراساں کیا جاتا ہے تو وہ بلا جھجھک اپنی زمین ”خیبر پختونخواہ“ میں آ سکتے ہیں جہاں ان سے کسی قسم کے مہاجر کارڈ سے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا کیونکہ خیبر پختونخواہ ان کی اپنی زمین ہے۔
ریڈیو آشنا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابل اور اسلام آباد کو طور خم بارڈر پر کشیدگی کے معاملات کو حل کرنا چاہئیے بصورت دیگر یہ معاملہ امریکہ اور چائنہ کے سپرد کر دینا چاہئیے جو اس کو دو ہفتوں کے اندر ہی حل کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طور خم بارڈر پر کشیدگی اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی دو الگ الگ مسائل ہیں، اس سے نہ صرف افغانستان میں افغانی حکام کے خدشات میں اضافہ ہو گا جبکہ یہاں موجود پختون رہنماؤں کو بھی اس پر تحفظات ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.