استنبول ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد43 ہو گئی‘41 افراد انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے:ترک ذرائع ابلاغ
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:52
استنبول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد43 ہو گئی ہے جن میں 13 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔استنبول کے گورنر واسب ساہن کے مطابق اتاترک ایئرپورٹ پر مرنے والوں میں ترکی کے 25 شہری جبکہ 13 غیر ملکی شامل ہیں جن میں سے تین کے پاس دوہری شہریت تھی۔
(جاری ہے)
دہشت گردی کی اس واردات میں مرنے والے غیر ملکیوں میں سعودی عرب کے پانچ، عراق کے دو جبکہ چین، ایران، ازبکستان، تیونس، اردن اور یوکرین کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔
ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 239 بتائی گئی ہے جن میں سے 41 اب تک انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں جبکہ 100 سے زیادہ کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والا ایک ترک شہری رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔حکام کے مطابق یہ شخص ایئر پورٹ پر ایک کیفے میں کام کرتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.