پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹاؤنٹن پہنچے گی
جمعرات 30 جون 2016 13:42
ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جون ۔2016ء ) ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاریوں کے لئے لگائے گئے دس روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد گرین شرٹس آج ٹاؤ نٹن پہنچے گی جہاں سے ان کے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں بہترین وقت گزارا ،پاکستان ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن میں کیمپ لگانے کا مقصد صرف کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ یہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہونا بھی تھا، خوش قسمتی سے کھلاڑیوں کوکسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔
انتخاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ اوپنر محمد حفیظ اب مکمل فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے ۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا پریکٹس میچ ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف تین سے پانچ جولائی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہوو میں سسیکس کے خلاف 8 سے 10 جولائی تک کھیلے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.