خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل، ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے
جمعرات 30 جون 2016 14:35
اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باڑہ خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔ واپس جانے والوں میں پچیس ہزار روپے بذریعہ زونگ موبائل سم جبکہ دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دئیے جا رہے ہیں۔
فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باڑہ کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اب تک ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جن میں نادرا نے 71ہزار 928خاندان کی تصدیق کی ہے،چالیس ہزار 94خاندان غیررجسٹر تھے ان کی واپسی بھی ہوئی ہے حکام کے مطابق بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر پچیس ہزار روپے مالی امداد بذریعہ زونگ موبائل سم کے ذریعے ادا کیے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں دس ہزار روپے بھی دئیے گئے واپس جانے والے خاندانوں کو چھ ماہ کے لئے مفت راشن، خیمے بھی دئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.