خیبر پختونخواہ حکومت ایک مدرسہ کو 30کروڑ دینے کے بجائے صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے‘ صاحبزادہ حامد رضا
پانامہ زدہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ،عید کے بعد سیاسی میدان میں بھونچال آئے گا‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی مختلف وفود سے گفتگو
جمعرات 30 جون 2016 20:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے،عید کے بعد سیاسی میدان میں بھونچال آئے گا،(ن) لیگ قومی و بلدیاتی الیکشن کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کی تیاری کررہی ہے،امجد فرید صابری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا جائے،آف شور کمپنیوں کا دھندہ حرام کاری اورچوری چکار ی ہے،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ اور بھارت نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے،ترکی میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان کو پاکستان سے دو ر کرنے کی سازش کررہا ہے۔(جاری ہے)
افغان حکمران جان لیں کہ پاک افغان کشیدگی تیسری قوت کے مفاد میں ہو گی۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے حکومتیں عوامی مسائل سے لاپرواہ ہو جاتی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری نظام جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ ہے۔
جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے عام آدمی کی سیاست ختم کر دی ہے۔غریب آدمی الیکشن لڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ سیاست کو مہنگا کرنے میں نواز شریف نے بنیادی کردار ادا کیا۔ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے کراچی آپریشن کو دھچکا لگا ہے۔خیبر پختون خواہ حکومت ایک مدرسہ کو 30کروڑ دینے کے بجائے صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.