1400اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے عام آدمی پس جائے گا ،ڈیوٹی میں اضافہ ظلم ہے ‘حکمرانوں نے انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھائے،لوڈ شیڈنگ سمیت ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کابیان
جمعرات 30 جون 2016 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 1400اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے عام آدمی پس جائے گا ،بجٹ کے بعد ہر ماہ عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،کسانوں کے بعد تاجر طبقے میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے 900سے زائد اشیا ء پر 11فیصد اور 508اشیاء پر 16فیصد کسٹم ڈیوٹی ظلم ہے ادویات ،چائے پتی اور مصالحہ جات تک مہنگے کر دیے گئے ہیں جس سے شہریوں کا جینا اجیرن ہو جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھائے اور زرداری کی مخالفت کے ووٹ حاصل کیے جبکہ لوڈ شیڈنگ سمیت عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اب 2018کی تاریخ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کیا ہے اور عوام کے سامنے اُن کا اصل چہرہ لائے ہیں اور اب وہ عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.